اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

اندازوں سے زیادہ معاشی ترقی، نئے وزیرخزانہ کا بڑا دعویٰ ‏

اشتہار

حیرت انگیز

وزیرخزانہ حماداظہر نے رواں سال ملکی معیشت کی اندازے سے زیادہ ترقی ہونے کی نوید سنا ‏دی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی معیشت اس سال اندازوں سےزیادہ تیزترقی ‏کرےگی، آئندہ سال جی ڈی پی کی شرح4فیصدسےبھی زائدرہےگی۔

حماداظہر نے لکھا کہ پیداوار خسارے یا کم ہوتے زرمبادلہ ذخائر کی وجہ سے متاثر نہیں ہوگی ‏بلکہ معاشی پیداوار استحکام کی بنیاد پر ترقی کرےگی ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سال ریونیو میں بہترین اضافہ دیکھا جا رہا ہے، ہم اپنےٹارگٹس حاصل ‏کرنے کے لیے پُراعتماد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس بچانے اور ٹیکس چوری کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہےگا، ہم ٹیکس نظام ‏کادائرہ کاربڑھانےکوترجیح دیں گے ٹیکس دائرہ کار کو بڑھانےکیلئےٹھوس پروگرامزلائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں