The news is by your side.

Advertisement

پاکستان کی اٹلی کو برآمدات میں 41 فیصد اضافہ

سال22-2021 میں پاکستان کی اٹلی کو برآمدات میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اٹلی میں پاکستانی سفیر جوہر سلیم کا کہنا ہے کہ کورونا کے باوجود پاکستان کی اٹلی کو برآمدات میں اضافہ ہوا ہے اٹلی کو برآمدات پہلے 9ماہ میں 805 ملین ڈالر رہی جوبلند ترین سطح ہے۔

جوہر سلیم نے کہا کہ پاکستان نے 372 ملین ڈالر کا تجارتی سرپلس ریکارڈ کیا گزشتہ سال کےمقابلےمیں پاکستان کے تجارتی سر پلس میں65 فیصد اضافہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ اٹلی میں چاول کی مجموعی مارکیٹ میں پاکستان کا حصہ 38 فیصد ہے اٹلی میں چاول کی مجموعی مارکیٹ میں بھارت کاصرف 12فیصدہے جب کہ پاکستانی باسمتی کو زیادہ پسند کیا گیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں