اتوار, فروری 8, 2026
اشتہار

ایک سال کے دوران حکومت نے کتنے ارب روپے قرض لیا؟ رپورٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارتِ خزانہ نے گزشتہ ایک سال میں لیے گئے بیرونی قرضوں پر وضاحت جاری کردی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پیش کی جانے والی وضاحت میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے نومبر 2018 سے نومبر 2019 تک 3674 ارب روپے قرضہ حاصل کیا۔

اعلامیے کے مطابق قرضہ مالی خسارے کو پورا کرنے کے لیے لیا گیا، نومبر2018 میں مرکزی حکومت کا قرضہ26,453ارب روپےتھا جبکہ یہ یہ نومبر 2019 میں بڑھ کر 32،131 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں: مشیر خزانہ نے بیرونی کھاتوں میں مزید استحکام کی نوید سنا دی

وزارت خزانہ کے مطابق  روپےکی قدرگرنےسے5678ارب کےمجموعی قرضےمیں1034ارب اضافہ ہوا جبکہ نومبر2018سےنومبر2019تک  محفوظ رقم میں 970ارب روپےاضافہ ہوا، ایک سال کے دوران مجموعی قرضوں کا حجم بڑھ گیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق محفوظ رقم سے ہونے والا اضافہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سےنمٹنےکےلئےرکھا گیا ہے اور وہ رقم بالکل محفوظ ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی خطیر رقوم مل چکی ہیں جبکہ ایشیائی ترقی بینک سمیت دیگر بین الاقوامی اداروں نے بھی پاکستان کو مالی امداد بطور قرض فراہم کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں