جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

پاکستان کا پہلا اے آئی وکیل تیار!

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (13 جنوری 2026): ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں باصلاحیت طلبہ کے ایک گروپ نے پاکستان کا پہلا اے آئی (مصنوعی ذہانت) وکیل تیار کر لیا۔

پاکستان ٹیلنٹ کے حوالے سے زرخیز ملک ہے اور ہر شعبہ ہائے زندگی میں آئے روز باصلاحیت افراد اپنا ٹیلنٹ سامنے لا رہے ہیں۔ پاکستان نوجوان نہ صرف ملکی بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔

ایسے ہی یونیورسٹی آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے باصلاحیت نوجوان طلبہ کے ایک گروپ نے ملک کا پہلا اے آئی وکیل تیار کر لیا ہے۔ جس کو ماہرین ملک میں ایک انقلابی ایجاد کہہ رہے ہیں۔

یہ اے آئی وکیل قانونی شعبے میں جدت اور رفتار کی نئی مثال قائم کرے اور بطور لیگل اسسٹنٹ کام کرے گا۔ وکلا ایپ میں تفصیلات دے کر صرف ایک کلک پر کیس کی دستاویزات تیارکرسکیں گے۔

مصنوعی ذہانت کے وکیل ماڈیول کے ذریعہ قیام پاکستان یعنی 1947 سے لے کر 2025 تک کے ملکی عدالتی فیصلوں اور قوانین کی بنیاد پر درست اور جامع قانونی جوابات حاصل کرسکیں گے۔

اس سہولت سے پرانے ڈیٹا بیس اورمہینوں کی ریسرچ کی ضرورت ختم ہو جائے گی، عدالتوں میں کیسز کے التوا کے مسائل میں بھی کمی آئے گی، ہفتوں کا کام منٹوں میں مکمل ہوگا۔

ماہرین کے مطابق یہ مقامی قوانین پر مبنی ٹیکنالوجی نوجوان وکلا کو با اختیار بنانے کے ساتھ ساتھ انصاف کی فراہمی، شفافیت اور عوامی اعتماد کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

اب روبوٹ انسانوں کی طرح ’’درد‘‘ بھی محسوس کر سکیں‌ گے!

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں