پیر, اگست 17, 2026
اشتہار

پاکستان کی پہلی خلاباز نمیرہ سلیم نے بچپن کے خواب کی تعبیر پا لی

اشتہار

حیرت انگیز

نمیرہ سلیم کا شمار پاکستان کے ہیروز میں ہوتا ہے انہوں نے بچپن سے تاروں پر پہنچنے کا خواب دیکھا جس کی تعبیر پاکستان کی پہلی خلا باز بن کر پا لی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نمیرہ سلیم پاکستان کی پہلی خلا باز ہیں جنہوں بچپن سے تاروں پر پہنچنے کا خواب دیکھا اور اپنی انتھک محنت اور لگن سے ان خوابوں کی تعبیر پائی۔ نمیرہ سلیم پاکستان کی پہلی خلا باز ہیں جنہیں 2006 میں سرکاری سطح پر پاکستان کی پہلی خلا باز کے طور پر متعارف کرایا گیا۔

نمیرہ سلیم قطب جنوبی اور قطب شمالی تک پہنچنے والی پہلی پاکستانی ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں۔ انہوں نے 2008 میں ماؤنٹ ایورسٹ سے اسکائی ڈائیو بھی کیا اور دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی سے اسکائی ڈائیو کرنے والی پہلی ایشین ہونے کا اقعزاز اپنے نام کیا۔

نمیرہ سلیم جلد ہی اپنے پہلے خلائی مشن پر روانہ ہونے والی ہیں۔ وہ آج پاکستان سے امریکا پہنچ چکی ہیں اور 5 اکتوبر کو اپنے پہلے خلائی مشن پر روانہ ہوں گی۔

نمیرہ سلیم فخر کہتی ہیں کہ میں بہت مشکور ہوں کہ مجھے میرے ملک نے اتنا سپورٹ کیا اور میں بہت فخر سے پاکستان کا جھنڈا خلا میں لے کر جاؤں گی۔

پاکستانی کی پہلی آفیشل خلا باز کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں خواب بہت بڑے ہوں لیکن ضروری یہ ہے ہم خواب دیکھیں اور انہیں حقیقت بنانے پر یقین رکھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں