جمعرات, اگست 20, 2026
اشتہار

پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل ریٹیل بینک کے قیام میں بڑی پیشرفت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ہیوگو بینک کے پیڈ اپ کیپٹل میں 1.5 ارب روپے اضافے کی منظوری دے دی، کمرشل آپریشنز کے آغاز کی راہ ہموار ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلے ڈیجیٹل ریٹیل بینک کے قیام کی جانب اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں ایس ای سی پی نے ہیوگو بینک کے پیڈ اپ کیپٹل میں 1.5 ارب روپے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

ایس ای سی پی نے بتایا نئی سرمایہ کاری سے ہیوگو بینک کے کمرشل آپریشنز کے آغاز کی راہ ہموار ہوگی۔ بینک کو اس سے قبل اسٹیٹ بینک سے ڈیجیٹل ریٹیل بینک کے قیام کی اصولی منظوری بھی حاصل ہو چکی ہے۔

ایس ای سی پی کا کہنا تھا کہ پاکستانی اور سنگاپوری سرمایہ کاروں پر مشتمل کنسورشیم ملک کا پہلا ڈیجیٹل ریٹیل بینک قائم کر رہا ہے، جبکہ بینک کے اسپانسرز مجموعی طور پر 60 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔

ادارے نے کہا کہ ہیوگو بینک کی آمد سے پاکستان کے ڈیجیٹل مالیاتی شعبے میں مقابلہ بڑھے گا اور صارفین کو جدید بینکاری سہولیات میسر آئیں گی۔

ہیوگو بینک آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے برانچ لیس بینکاری خدمات فراہم کرے گا، جس سے صارفین کو کم لاگت، تیز رفتار اور آسان مالیاتی خدمات تک رسائی حاصل ہوگی، جبکہ ملک میں ڈیجیٹل بینکنگ کے فروغ کو بھی تقویت ملے گی۔

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں