تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کا کراچی میں باضابطہ آغاز

کراچی : پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کا کراچی میں باضابطہ آغاز ہوگیا ، ابتدائی طور پر بسیں ملیرٹینک چوک سےسی ویو تک چلیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کراچی میں پہلی الیکٹرک بس کے پہلے روٹ کا افتتاح کردیا، بسوں کی چارجنگ کیلئے سولرسسٹم نصب ہے۔

ابتدائی طور پر ملیر ٹینک چوک سے سی ویو تک دس بسیں چلائی جائیں گی اور پیپلز الیکٹرک بس سروس کا کرایہ 50 روپے ہو گا۔

پیپلز الیکٹرک بس میں 30 سے زائد آرام دہ نشستیں ہیں ، پہلی الیکٹرک بس سروس کا روٹ ٹینک چوک ملیر سے براستہ ایئر پورٹ ٹاور اور سی ویو تک ہے۔

الیکٹرک بس میں بزرگوں ، معذور افراد اور خواتین کےلئےالگ الگ نشستیں ہیں جبکہ بس میں موبائل چارجنگ کی بھی سہولت دستیاب ہے۔

اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پہلی الیکٹریکل گاڑیاں ہیں جومکمل طورپرماحول دوست ہیں، 50الیکٹرک بسوں کی کھیپ سےاس سروس کاآغازکیاگیاہے، جلد ہی ان بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ الیکٹرک بس ایک بار کی چارجنگ میں 240کلومیٹرکافاصلہ طےکر سکےگی، پورے پاکستان میں کوئی شہرنہیں جہاں ای بسزشروع کی گئی ہوں۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے مزید کہا کہ بس سروس شروع کرنے کا مقصد انوائرمنٹ بہتر ہو، کم سے کم کرائے میں بہتر سے بہترسہولت دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پرکوئی ایسی بس نہیں جو ایئرپورٹ کے مسافروں کیلئے ہو، ایئرپورٹ سے آن لائن ٹیکسی پرایک ہزار سے 1500 تک کرایہ بھرنا پڑتا ہے لیکن اب ای بسز سے صرف 50 روپے میں آپ سفر کر سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -