لاہور (22 جنوری 2026): وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان کے پہلے گرین پولیسنگ یونٹ کا افتتاح کر دیا اس موقع پر مریم نواز نے خود الیکٹرک گاڑی ڈرائیو کی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان کی تاریخ کے پہلے گرین پولیسنگ یونٹ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر مریم نے نواز نے گرین پولیسنگ یونٹ کی الیکٹرک پیٹرولنگ گاڑی کا معائنہ کیا اور الیکٹرک وہیکل خود ڈرائیو کی۔
اس موقع پر متعلقہ حکام نے وزیراعلیٰ کو گرین پولیسنگ یونٹ اور الیکٹرک وہیکل پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ماحول دوست الیکٹرک گاڑی کی رینج 410 کلومیٹر فی چارج ہے۔ گاڑی میں جدید نگرانی کی ٹیکنالوجی بھی شامل ہے، بشمول جدید PA سسٹم، پولیس لائٹس، ایک 360 ڈگری کیمرہ، اور رفتار کا پتہ لگانے کے آلات۔
بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس وقت 103 گشتی گاڑیاں ہر ماہ تقریباً 28,000 لیٹر ایندھن استعمال کرتی ہیں، جس کی لاگت تقریباً 7.42 ملین روپے ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کے متعارف ہونے سے فی گاڑی سالانہ 4,500 لیٹر ایندھن کی بچت ہوگی، جس سے آپریشنل اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی اور صفر کاربن کے اخراج کو یقینی بنایا جائے گا۔
مریم نواز نے گرین پولیسنگ یونٹ کے لیے الیکٹرک گاڑیاں بتدریج بڑھانے اور اس کا دائرہ مرحلہ وار دیگر اضلاع تک پھیلانے کے احکامات جاری کیے
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گرین پولیسنگ صاف فضا اور گڈ گورننس کے وژن کا عکاس ہے جب کہ الیکٹرک گاڑیاں ایندھن اخراجات میں کمی اور زیرو کاربن اخراج کا باعث بنیں گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


