پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

پاکستان کے پہلا ویسکولر ہائبرڈ سوئیٹ کا افتتاح

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان کے پہلا ویسکولر ہائبرڈ سوئیٹ کا افتتاح کردیا گیا، جدید ویسکولر سرجری کے بعد شرح میں نمایاں کمی آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچو نے ایس ایم بی بی انسٹیٹیوٹ آف ٹراما میں پاکستان کا پہلا ویسکولر ہائبرڈ سوئیٹ کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر عذرا فضل پیچو نے کہا کہ حکومت اس سمت میں آگے بڑھ رہی ہے جہاں مریضوں کے ہاتھ یا ٹانگیں کاٹنے کی نوبت نہ آئے، السر اور شوگر جیسی بیماریوں میں اکثر اعضاء کاٹنے پڑتے ہیں، تاہم جدید ویسکولر سرجری کے بعد اس شرح میں نمایاں کمی آئے گی۔

وزیرِ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ آج کی کامیابی ماہر ڈاکٹرز کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، جنہوں نے جدید طبی سہولتوں کو ممکن بنایا۔

انھوں نے ایس ایم بی بی انسٹیٹیوٹ آف ٹراما میں پاکستان کے پہلے ویسکولر ہائبرڈ سوئیٹ کے قیام کو ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا۔

عذرا فضل پیچو نے مزید کہا کہ جناح اسپتال میں بے ہوشی کے ماہر ڈاکٹرز کی کمی ہے، اسی خلا کو پورا کرنے کے لیے سول اسپتال میں خصوصی ٹریننگ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے تاکہ مسئلہ جلد حل ہو سکے۔

ڈاگ بائیٹ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عذرا فضل پیچو نے کہا کہ متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا جا رہا ہے جبکہ آوارہ کتوں کی تعداد میں کمی لوکل گورنمنٹ کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مریضوں کو طویل تاریخیں ملنے سے بچانے کے لیے شہر میں دو مزید جدید ٹراما سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں، جو بہت جلد فعال ہو جائیں گے۔ ان مراکز کے قیام سے کراچی میں علاج معالجے کی سہولتوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں