بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

پاکستانی معیشت کے لئے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایس آئی ایف سی کی اصلاحات اور پالیسی تسلسل کی بدولت پاکستان کے غیر ملکی زرِ مبادلہ ذخائر چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

ایس آئی ایف سی کی اصلاحات اور معاشی استحکام کی کوششوں کے ثمرات سامنے آنے لگے، پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ملک کے کل زرمبادلہ ذخائر 21.6 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ چکے ہیں، جو گزشتہ 4 سال کی بلند ترین سطح ہے۔

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے بتایا کہ زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا حصہ 16.3 ارب اور کمرشل بینکوں کا حصہ 5.3 ارب ڈالر ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر کا مجموعی حصہ 76 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

پاکستان میں اسٹیٹ بینک کے بڑھتے ہوئے ذخائر ملک کی مالی خودمختاری اور پالیسی کنٹرول میں اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔ یہ اضافہ بحران کے دوران فوری ردعمل اور مالی استحکام کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ریزروز میں اضافہ ملک کے مضبوط مالیاتی ذخائر اور معاشی استحکام کی عکاسی کرتا ہے۔ ملکی معیشت میں یہ نمایاں بہتری ایس آئی ایف سی کی موثر سہولت کاری، معاونت اور کاوشوں کا ثمر ہے

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں