The news is by your side.

Advertisement

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 86 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئے

کراچی: قومی بینک دولت پاکستان کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 16 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز اضافے کے بعد 18 ارب 86 کروڑ‌ ڈالرز تک پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 16کروڑ60لاکھ  ڈالر اضافے کے بعد 12 ارب 75 کروڑ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب گیارہ کروڑ ڈالرز کے ذخائر موجود ہیں جس کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 86 کروڑ تک پہنچ گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 27 اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 8.7 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 12.59 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں: زرمبادلہ کے ذخائر میں 8.7 کروڑ ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق سرکاری ذخائر میں8.7 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 12.59 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئے۔ اعداد و شمار  میں بتایا گیا تھا کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر9.1 کروڑ ڈالر کمی سے 6.15 ارب ڈالر تک پہنچے جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 18 ارب 74 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل 13 فروری کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد وشمار میں بتایا گیا تھا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 12 ارب 43 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں