تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پاکستان کا بین الاقوامی صحافیوں سے متعلق اہم فیصلہ

پاکستان نے افغانستان میں پھنسےصحافیوں اور میڈیا کارکنان کیلئےویزاپالیسی میں نرمی کا فیصلہ ‏کیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے افغانستان میں تبدیل صورتحال کے پیش نظر ‏فیصلہ کیا ہے جو بین الاقوامی صحافی پاکستان کےراستےافغانستان چھوڑناچاہیں وہ اپلائی کریں۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزارت داخلہ ان بین الاقوامی صحافیوں، کارکنان کو ترجیحی بنیاد پر ویزا دے ‏گا حکومت کاویزانرمی کااعلان صحافیوں، میڈیا کارکنان کےتحفظ کیلئےہے۔

پاکستانی سفیر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ افغانستان میں پاکستان کے ‏قونصل خانے بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر عملے کو کم ‏سے کم کیا گیا ہے۔

افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر نے مزید لکھا کہ کورونا کے باعث ویزے صرف آن لائن جاری ‏کیے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ افغانستان کی موجودہ صورت حال انتہائی سنگین ہوچکی ہے۔ طالبان یکے بعد دیگر ‏اہم شہروں پر قابض ہورہے ہیں۔ دوسری جانب امریکا نے افغانستان سے سفارت کاروں کے انخلا کے ‏لیے 3ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -