The news is by your side.

Advertisement

پاکستان میں مہنگائی کی شرح 12.66 فیصد تک جا پہنچی

اسلام آباد : پاکستان میں مہنگائی کی مجموعی شرح 12.66فیصدتک پہنچ گئی، ایک ہفتےمیں 22اشیاضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 10 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نےہفتہ وارمہنگائی کےاعدادوشمارجاری کردیے ، جس میں بتایا گیا کہ ایک ہفتےمیں مہنگائی میں 0.20 فیصد کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 12.66فیصدتک اور کم آمدنی والوں کیلئےمہنگائی کی شرح 14.12فیصدتک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتےمیں 22اشیاضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا، ٹماٹرکی فی کلوقیمت میں 11روپےتک اضافہ اور ایل پی جی گھریلوسلنڈرکی قیمت میں 43روپےسےزائدکااضافہ ہوا۔

اعدادوشمار کے مطابق برانڈڈ گھی کا ڈھائی کلو کا ٹن 6 روپے 90 پیسے اور فی کلو 2 روپے 99 پیسے مہنگا ہوا جبکہ لہسن، چاول،مٹن ،آلو، گڑ مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

ادارہ شماریات نے مزید کہا کہ ایک ہفتے میں 10 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ایک ہفتے میں چینی 6 روپے 72 پیسے سستی ، زندہ مرغی فی کلو 4روپے اور انڈے فی درجن 6روپےتک سستے جبکہ آٹے کا 20 کلوتھیلا 11 روپے سستا ہوا۔

دال ماش، دال مونگ، دال مسوراورکیلےسستی ہونےوالی اشیامیں شامل ہیں تاہم ایک ہفتےمیں 19اشیاکی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں