تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پاکستان کی انٹرنیٹ صلاحیت 96ٹیرابٹ فی سیکنڈ تک بڑھانے کیلئے معاہدہ

اسلام آباد : پاکستان کی انٹرنیٹ صلاحیت 96ٹیرابٹ فی سیکنڈ تک بڑھانے کیلئے معاہدہ طے پا گیا ، منصوبے کا پہلا فیز ایشیا، یورپ اور افریقہ کو جوڑےگا اور پاکستان اور ہمسایہ ممالک میں صارفین کی جانب سے موبائل اور فکسڈ بروڈبینڈ کی بیڈودتھ طلب کو پورا کرنے میں مدد دے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے انٹرنیٹ انفرااسٹرکچر کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے سائبرنیٹ پاکستان اور پیس کیبل انٹرنیشنل کے درمیان ایک معاہدہ ہوگیا۔

اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان اینڈ ایسٹ ایشیا کنیکٹنگ یورپ (پیس) اور کیبل انٹرنیشنل نیٹ ورک کمپنی لمیٹڈ اور سائبر انٹرنیٹ سروسز پراﺅیٹ لمیٹڈ (سائبرنیٹ پاکستان) کے درمیان ملک کے پہلے کیریئر نیوٹرل اوپن ایکسز سب میرین کیبل سسٹم (زیرسمندر کیبل کا نظام) کے ساتھ انٹرنیٹ انفرا اسٹرکچر کی صلاحیت کو 96 ٹیرابٹ فی سیکنڈ تک بڑھانے کے لیے قاہرہ میں معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

پاکستان، جبوتی، مصر، کینیا اور فرانس میں قدم رکھنے کے ساتھ پیس کیبل سسٹم ایشیا، یورپ اور افریقہ کے اقتصادی راہداریوں کے مابین باہمی ربط فراہم کرے گا۔

اعلامیے کے مطابق یہ 12 ہزار کلومیٹر طویل نجی کیبل سسٹم صارفین کےلئے کھلی، لچکدار اور کیریئر نیوٹرل سروسز فراہم کرےگا جبکہ اس منصوبے کا پہلا فیز ایشیا، یورپ اور افریقہ کو جوڑے گا اور پیس 2020کو کی پہلی سہ ماہی میں اس کی تکمیل کی امید ہے۔

اس کے ساتھ یہ منصوبہ مقامی آبادی کے لیے گیگابٹ رفتار کو بڑھانے کے قابل بنائےگا اور پاکستان اور ہمسایہ ممالک میں صارفین کی جانب سے موبائل اور فکسڈ بروڈبینڈ کی بیڈودتھ طلب کو پورا کرنے میں مدد دے گا۔

مذکورہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ اس نظام کو ایسا بنایا گیا ہے کہ یہ جدید 200جی ٹیکنالوجی اور ڈبلیو ایس ایس ٹیکنالوجی کو اپنائےگا جس سے فی سیکنڈ فی فائبر 16 ٹیرابٹس سے زیادہ منتقل کرنے کی صلاحیت ہوگی اور یہ بڑھتی ہوئی علاقائی ضروریات کو پورا کرے گا۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سائبرنیٹ پاکستان سی ای او دانش لاکھانی نے کہا کہ زیرسمندر کیبل کے نظام سے ‘پاکستان میں ڈیجیٹل منظرنامے پر وسیع پیمانے پر اثر پڑے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس کے انتہائی ایم ڈیزائن سے پاکستان اور فرانس کے درمیان ٹرانزٹ کا وقت کم ہوکر 90 ملی سیکنڈ تک آجائے گا، اس کے علاوہ انٹرنیٹ سے تعلق رکھنے والی ایپلیکیشن کا رسپانس ٹائم اور ہمارے صارفین کے تجربے میں بہتری آئے گی۔

Comments

- Advertisement -