کراچی: پاکستان نے بھارت سے ایک اور ریکارڈ چھین لیا، مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے بھارت کے روہتاش چوہدری کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے روہتاش چوہدری نے 80 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 51 پش اپس کئے تھے جبکہ عرفان محسود ایک منٹ میں 58 پش اپس کرکے ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک منٹ میں 58 پش اپس کرکے بھارت کا عالمی ریکارڈ توڑا۔
روہتاش چوہدری نے 2016 میں 80 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 51 پش اپس کیے تھے۔
عرفان محسود کا کہنا ہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعہ ریکارڈ کی تصدیق کردی۔
واضح رہے کہ عرفان کا مجموعی طور پر یہ 41واں گنیز ورلڈ ریکارڈ ہے جبکہ اس سے پہلے عرفان محسود امریکا، برطانیہ، عراق، اٹلی، فلپائن، مصر، بھارت کے کئی ریکارڈز اپنے نام کرچکے ہیں۔