اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں 102 ملین ڈالر کی کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 اکتوبر کو اختتام پذیر ہونے والے معاشی ہفتے کے اختتام پر 19،818.7 ملین امریکی ڈالرکی سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار معاشی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کچھ اس طرح ہیں۔

مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر کی مالیت 14,918.3 ملین امریکی ڈالر ہے جبکہ دیگر بنکوں کے پاس موجود ذخائر 4,900.4 ملین امریکی ڈالرہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ معاشی اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 23 اکتوبر 2015 جو اختتام پذیر ہونے والے معاشی ہفتے کے اختتام پر مذکورہ ذخائر میں 102 ملین ڈالر کی کمی ہوئی ہے، واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے 15,202 ملین امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

رواں ہفتے مرکزی بینک نے بیرونی ادائیگیوں کی مد میں 123 ملین امریکی ڈالر ادا کئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں