غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں رواں ہفتے 278 ملین امریکی ڈالرکا اضافہ -
The news is by your side.

Advertisement

غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں رواں ہفتے 278 ملین امریکی ڈالرکا اضافہ

کراچی: پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ لے کے ذخائرماہ ِدسمبرکے دوسرے ہفتے میں 20,709.3 ملین امریکی ڈالرکی سطح پرپہنچ گئے۔

اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار معاشی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کچھ اس طرح ہیں۔

مرکزی بنک کے پاس موجود ذخائر کی مالیت 15,719.3 ملین امریکی ڈالر ہے جبکہ دیگر بنکوں کے پاس موجود ذخائر 5,042.3 ملین امریکی ڈالرہے۔

مرکزی بنک اوردیگر بینکوں کے پاس موجود رقم کا کل میزان 20,709.3 ملین امریکی ڈالرہے۔

اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ معاشی اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 11دسمبر2015 جو اختتام پذیر ہونے والے معاشی ہفتے کے اختتام پر مذکورہ ذخائر میں 278 ملین امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں