تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

زرمبادلہ کے ذخائر میں 27 کروڑ‌ 50 لاکھ ڈالرز کی کمی

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا زرمبادلہ کے ذخائر میں ساڑھے ستائیس کروڑ کی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے ترجمان کی جانب سے 26 نومبر تک کے زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جاری کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کم ہو کر 22 ارب 49 کروڑ تک پہنچ گئے جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر 24 کروڑ ڈالرز کی کمی کے بعد 16 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس دورانیے میں شیڈول بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 6.48 ارب ڈالر رہے۔

مزید پڑھیں: زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 ارب 64 کروڑ ڈالرز کی کمی

یاد رہے کہ 21 اکتوبر کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی تھی، جس میں 15 اکتوبر تک کے اعداد و شمار شامل کیے گئے تھے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق اس دورانیے میں زرمبادلہ کے ذخائر 1 ارب 64 کروڑ ڈالرز کم ہوئے، جس کے بعد ملکی ذخائر 24 ارب 32 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھاکہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1.64 ارب ڈالر کم ہوکر 17 ارب 49 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 42 لاکھ ڈالر اضافے سے 6.83 ارب ڈالر تک پہنچ گیے۔

Comments

- Advertisement -