site
stats
بزنس

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں 918 ملین امریکی ڈالرکا اضافہ

کراچی: پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر05 دسمبر 2015 کو اختتام پذیر ہونے والے معاشی ہفتے کے اختتام پر20,450.9 ملین امریکی ڈالرکی سطح پرپہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار معاشی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کچھ اس طرح ہیں۔

مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر کی مالیت 15,441.4 ملین امریکی ڈالرہے جبکہ دیگربنکوں کے پاس موجود ذخائر کی مالیت 5,009.5 ملین امریکی ڈالرہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ معاشی اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 04 دسمبر کو اختتام پذیر ہونے والے معاشی ہفتے کے اختتام پر مذکورہ ذخائر میں 918 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے رواں ہفتے مرکزی بینک کو 918 ملین ڈالر کئی غیر ملکی ذرائع سے حاصل ہوئےجن میں ورلڈ بنک کی جانب سے موصول ہونے والے 500 ملین امریکی ڈالر بھی شامل ہیں ۔

اسٹیٹ بنک نے رواں ہفتے بیرونی قرضوں کی مد میں 270 ملین امریکی ڈالرکی ادائیگی کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top