ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

پاکستان کی بڑی کامیابی، گاڑیاں برآمد کرنے والا ملک بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

چینی کمپنی کے اشتراک سے پاکستان گاڑیاں برآمد کرنے والا ملک بن گیا، گاڑی کی برآمد کا اہم سنگ میل عبور ہونے پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان سے چنگان اور ماسٹر موٹرزکی جدید ایس یو وی گاڑی کی برآمد شروع ہوگئی ہے۔ پاکستان میں تیار14 گاڑیوں کی پہلی کھیپ کینیا اور تنزانیہ کو فروخت کی گئی۔

گاڑی کی برآمد کا اہم سنگ میل عبور ہونے پر اس سلسلے میں کراچی میں ایک خصوصی تقریب بھی منعقعد کی گئی۔

تقریب میں وفاقی سیکریٹری صنعت و پیداوار اسد رحمان بھی موجود تھے، اسد رحمان نے کہا کہ ڈالرکا ریٹ گرنے پر گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں سے ریٹ کم کروائیں گے۔

وفاقی سیکریٹری صنعت و پیداوار اسد رحمان کا مزید کہنا تھا کہ ایک کمپنی نے گاڑیوں کے ریٹ کم کرنے کا اخبار میں اشتہار بھی دیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں