تازہ ترین

عمران خان نے چیف جسٹس کو اپنے قتل کی سازش سے آگاہ کردیا

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...

ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے ، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا...

توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو طلب کر لیا

توشہ خانہ کیس میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی...

پاکستان کے نندی پور کی مٹی کے دنیا بھر میں چرچے

کرکٹ کا حسن پچ سے نکھرتا ہے اور پچ کا حسن نکھارتی ہے نندی پور کی مٹی جس کی شہرت کے دنیا بھر میں چرچے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دنیا کے مقبول کھیل کرکٹ میں پچ کھیل کا اہم حصہ ہوتی ہے۔ اگر پچ اچھی ہوتی ہے تو شائقین کو اچھی اور سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے کو ملتی ہے جب کہ خراب پچ اچھے بھلے میچ کو بھی بوریت میں تبدیل کر دیتی ہے۔

اچھی پچ بنانے کے لیے ہمیشہ اچھی مٹی درکار ہوتی ہے اور یہ خاصیت ہے پاکستانی شہر گوجرانوالہ سے تقریباً 10 کلومیٹر فاصلے پر واقع گاؤں نندی پور کی مٹی کو۔ اس گاؤں کی مٹی کو دنیائے کرکٹ میں منفرد مقام حاصل ہے اور دنیا بھر میں پچز بنانے کے لیے اس مٹی کو منگوایا جاتا ہے۔

کرکٹرز کا کہنا ہے کہ نندی پور کی مٹی سے تیار کردہ پچ پر باؤنس اور سوئنگ بہت اچھی ہوتی ہے۔ یہ پچ متوازن ہوتی ہے جو بالر اور بیٹر دونوں کو مدد دیتی ہے۔ یوں بلے اور گیند کی تال میل سے ایک اچھا اور سنسنی خیز میچ وجود میں آتا ہے۔

دنیا بھر میں مٹی ایکسپورٹ کرنے والے کلیم ہاشمی کہتےہیں۔ ان کی مٹی یو اے ای سمیت دیگر ممالک میں ایکسپورٹ ہوتی ہے۔ آئی سی سی نے نندی پور کی مٹی کو پچ کے لیے سب سے بہتر قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’کراچی کنگز پی ایس ایل 8 کی سب سے خطرناک ٹیم ہے‘

کلیم ہاشمی نے دعویٰ کیا ہے مٹی کی ڈیمانڈ میں روز بروز اضافہ ہی ہوتا چلا جا رہا ہے۔

Comments