پیر, جون 8, 2026
اشتہار

پاکستان کا سرکاری حج پیکیج پورے خطے میں سب سے سستا ہے، وفاقی وزیرِ مذہبی امور کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ مکرمہ : وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سال پورے خطے میں پاکستان کا حج پیکیج سب سے زیادہ سستا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے عازمینِ حج کے لیے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس سال پورے خطے میں پاکستان کا حج پیکیج سب سے زیادہ سستا ہے۔

مکہ مکرمہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں اس بار سرکاری حج پیکیج ساڑھے 11 سے 12 لاکھ روپے تک ہے، اس بار حج آپریشن کے ڈیجیٹل اور انتظامی سسٹم کو بہترین انداز میں فعال کیا گیا ہے تاکہ اللہ کے مہمانوں کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عازمینِ حج کے لیے رہائش، معیاری کھانے پینے اور دیگر تمام ضروری سہولیات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

انہوں نے تفصیلاًت بتاتے ہوئے کہا کہ حجاج کرام کے لیے مثالی طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جس میں فزیوتھراپسٹ، ڈینٹل سرجنز کا بہترین انتظام اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے چوبیس گھنٹے ایمبولینس کی سہولت موجود ہے۔

وفاقی وزیرِ مذہبی امور نے ایک اہم معلوماتی پہلو پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ اس بار بعض تکنیکی وجوہات کے باعث سعودی حکومت سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان ‘حرمین ٹرین’ کا معاہدہ نہیں ہو سکا ہے۔ تاہم، عازمین کی سہولت کے لیے متبادل کے طور پر بہترین اور آرام دہ بسوں کا انتظام کر دیا گیا ہے اور تمام حجاج کرام کو انھی بسوں کے ذریعے مکہ سے مدینہ اور مدینہ سے مکہ لایا اور لے جایا جائے گا۔

سرکاری حج اسکیم میں رہائشی سہولیات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے بتایا کہ کچھ عازمینِ حج کی خواہش تھی کہ انہیں مکہ و مدینہ میں (مزدلفہ یا عام رہائش گاہوں میں منتقلی کے دوران) علیحدہ کمرہ ملنا چاہیے، چنانچہ جن حجاج نے علیحدہ کمرے کی خواہش کا اظہار کیا، ان سے 2 لاکھ روپے اضافی چارجز لے کر انہیں علیحدہ کمرے فراہم کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ انشااللہ اس بار اللہ کے مہمان انتہائی خوش ہو کر اور پرسکون انداز میں حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں