جمعہ, جون 12, 2026
اشتہار

پاکستان کے معمر ایتھلیٹ نے 74 سال کی عمر میں عالمی ریکارڈ کی ہیٹ ٹرک کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (24 مارچ 2026): پاکستان کے معمر ترین ویلڈر نسیم الدین نے 74 سال کی عمر میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔

ویلڈنگ کا کام کرنے والے محنت کش 74 سالہ نسیم الدین نے ہاتھ میں انڈا پکڑ کر 38 ماربل ٹائل توڑے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 30 ماربل ٹائل توڑنے کا تھا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ حکام نے نسیم الدین کا تیسرا عالمی ریکارڈ منظور کرتے ہوئے گنیز بک کی آفیشل ویب سائٹ پر ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔

نسیم الدین اس سے قبل اپنے مُکّے سے 163 اخروٹ توڑنے اور اور ایک ہاتھ سے سیب کچلنے کے عالمی ریکارڈ بھی بنا چکے ہیں۔

صرف یہی نہیں نسیم الدین کا پورا خاندان درجنوں عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں۔

ان کے بیٹے راشد نسیم کے پاس 150 سے زائد عالمی ریکارڈ ہیں اور وہ دنیا میں سب سے زیادہ ریکارڈ بنانے والی واحد شخصیت ہیں۔

اس کے علاوہ نسیم الدین کی بہو، پوتی اور پوتا بھی پاکستان کے لیے کئی عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں۔

نسیم الدین کا کہنا تھا اپنا ریکارڈ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں اور پاکستان آرمی کے نام کرتا ہوں میرا ریکارڈ تمام پاکستانیوں کے لیے ہے جو ملک سے محبت کرتے ہیں۔

+ posts

علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں