اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

پاکستان کی 4 سال بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپسی کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن:وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی کیپٹل مارکیٹوں تک رسائی کے لیے تیار ہے ، جلد عالمی مارکیٹ میں یورو بانڈز اور روپے سے منسلک بانڈز جاری کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے نمائندوں سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی معاشی بہتری، آئی ایم ایف پروگرام اور مستقبل کی مالیاتی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرِ خزانہ نے موڈیز کو پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے اور بہت جلد ایگزیکٹو بورڈ سے حتمی منظوری ملنے کی توقع ہے۔

انھوں نے بتایا کہ پاکستان نے یورو بانڈز کی تمام ادائیگیاں وقت پر مکمل کر لی ہیں، جس سے عالمی مالیاتی مارکیٹ میں پاکستان کی ساکھ بہتر ہوئی ہے، تمام عالمی قرض دہندگان کو بروقت ادائیگیاں کی جا رہی ہیں اور ملک کی بیرونی معاشی پوزیشن مستحکم ہے۔

محمد اورنگزیب نے واضح کیا کہ پاکستان اب عالمی کیپٹل مارکیٹوں تک رسائی کے لیے تیار ہے ، پاکستان جلد عالمی مارکیٹ میں یورو بانڈز اور روپے سے منسلک بانڈز جاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی مالی معاونت سے پاکستان کی معاشی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔

بریفنگ کے دوران توانائی اور عوامی ریلیف کے حوالے سے بتایا گیا توانائی بحران سے نمٹنے اور سپلائی چین کو محفوظ بنانے کے لیے قیمتوں کی مکمل منتقلی کا نظام نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ کمزور طبقات کے لیے روایتی طریقہ کار کے بجائے ٹارگٹڈ ڈیجیٹل سبسڈیز کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ امداد براہِ راست حق داروں تک پہنچ سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں