تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سانحہ پولیس لائنز پشاور: پاکستان کا افغان وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل

اسلام آباد: دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے سانحہ پولیس لائنز پشاور پر افغان قائم مقام وزیر خارجہ امیر متقی کی جانب سے دیے گئے حالیہ بیان پر ردعمل دیا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ افغان قائم مقام وزیر خارجہ کا بیان دیکھا ہے، پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے افغان حکومت سے تعاون کی توقع رکھتا ہے اور امید ہے کابل عالمی برادری سے کیے گئے وعدوں پر پورا اترے گا۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ’ہم معصوم جانوں کے ضیاع کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ اپنے ہمسایوں سے انسانی المیہ کو سنجیدہ لینے کی توقع رکھتے ہیں۔ دہشت گردی پاکستان افغانستان دونوں کے لیے خطرہ ہے۔ ہمیں تشدد کا استعمال کرنے والے عناصر کے خلاف مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔‘

ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے، ہر شہری کی سلامتی اور تحفظ کے عزم پر قائم ہیں، کسی پر بھی الزامات یا انگلی اٹھانے پر یقین نہیں رکھتے، توقع ہے کوئی بھی ملک اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔

افغان قائم مقام وزیر خارجہ امیر متقی نے بیان میں کہا تھا کہ پشاور واقعے کا الزام افغانستان پر نہ لگایا جائے، دھماکے کی باریک بینی سے تحقیقات ہونی چاہییں، پاکستانی وزرا سے امید ہے کہ وہ اپنے کندھوں کا بوجھ دوسروں پر نہیں ڈالیں گے۔

امیر متقی کا کہنا تھا کہ اپنے مسائل کی بنیادیں اپنے گھر میں تلاش کریں، یہ خطہ بارود، دھماکوں اور جنگوں سے آشنا ہے، یہ ممکن ہی نہیں کہ کوئی جیکٹ، کوئی خود کش، کوئی چھوٹا بم اتنی تباہی پھیلائے۔

Comments

- Advertisement -