تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

امریکی محکمہ خارجہ کے غیرذمہ دارانہ ٹویٹ پر پاکستان کا ردعمل آگیا

اسلام آباد: امریکی محکمہ خارجہ کے کشمیر سے متعلق غیر ذمہ دارانہ ٹویٹ پر پاکستان کا ردعمل آگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹویٹ میں بھارتی کشمیر لکھا، امریکی محکمہ خارجہ سے کشمیر میں انٹرنیٹ کی بحالی سے متعلق ٹویٹ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی کشمیر لکھنے کا معاملہ امریکی محکمہ خارجہ سے اٹھادیا، معاملہ سفارتی چینلز کے ذریعے اٹھایا گیا ہے۔

دفتر خارجہ ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ٹویٹ پر دفتر خارجہ کا باضابطہ ردعمل بھی آگیا۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کا بیان کشمیر کی متنازع حیثیت سے متصادم ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں دیرینہ مسئلے کی حیثٰیت رکھتا ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی روکنے کے لیے بھارت پر زور ڈالے، مسئلہ کشمیر کو یو این قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی کوشش کی جائے۔

Comments

- Advertisement -