اسلام آباد: سپارکو نے چین کے یانگ جیانگ سی شورسینٹر سے دوسرا مقامی سیٹلائٹ ای او 2 لانچ کرکے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اپنا دوسرا مقامی سیٹلائٹ "EO2” کامیابی کے ساتھ لانچ کر لیا۔
پاکستان اسپیس اینڈ اپلیکیشن سینٹر (سپارکو) نے یہ سیٹلائٹ چین کے یانگ جیانگ سی شور سینٹر سے لانچ کیا، جسے ملک کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
"EO2” سیٹلائٹ زمین کے مشاہدے اور امیجنگ کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا اور منصوبہ بندی و وسائل کے انتظام کے لیے اہم ڈیٹا فراہم کرے گا۔
اس لانچ کے بعد پاکستان کے سیٹلائٹس کے بیڑے میں اضافہ ہو گا، جس سے مشاہدات کی تسلسل اور درستگی بہتر ہوگی۔
سیٹلائٹ حکمرانی، آفات کے انتظام، اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی میں بھی معاون ثابت ہو گا۔ مقامی طور پر تیار کیا گیا "EO2” پاکستان کی سیٹلائٹ تیاری میں خود انحصاری کا مظاہرہ کرتا ہے۔
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں


