تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

‏’افغان عوام کیلئے پاکستان کی خدمات قابل ستائش ہیں‘‏

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستانی کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ افغان عوام ‏کیلئےپاکستان کی طویل عرصے تک خدمات قابل ستائش ہیں۔

پاک افغان یوتھ فورم انٹرنیشنل کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے ترجمان طالبان نے کہا کہ افغان عوام ‏کے لیے پاکستان نے کافی عرصے سے اپنی خدمات جاری رکھیں قیام امن کیلئےتوقع ہےپاکستان کی ‏مددجاری رہےگی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں اقوام میں دوطرفہ تجارت اور معاشی سرگرمیوں کےخواہاں ہیں سی پیک ‏کوافغانستان سے منسلک کرنےکوانتہائی اہمیت کاحامل سمجھتےہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بار پھر اس بات کو دہرایا کہ پاکستان کویقین دلاتےہیں افغانستان سےانہیں ‏کوئی خطرہ نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ کابل کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد طالبان نے یقین دہانی کروائی کہ افغان سرزمین ‏دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں کرنےدیں گے ‏کسی سے ذاتی دشمنی نہیں پال رہے سربراہ افغان ‏طالبان کےحکم پرسب کومعاف کر دیا گیاہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم چاہتےہیں افغانستان مزیدجنگ کامیدان نہ بنے اسلامی امارت افغانستان آج ‏‏سےکسی کےساتھ دشمنی نہیں رکھےگی طالبان نہیں چاہتےکہ افغانستان میں جنگ جاری رہے ‏‏اسلامی امارت افغانستان میں سیاسی نظام کی تشکیل کیلئےمشاورت جاری ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ کابل میں سفارتخانوں اورگرین زون کومحفوظ بنائیں گے افغان سرزمین ‏‏کسی کیخلاف استعمال ہونےکی اجازت نہیں دیں گے سربراہ افغان طالبان کےحکم پرسب کومعاف ‏‏کر دیا گیاہے پڑوسی ممالک کو ہمارےاصولوں کا احترام کرناچاہیے۔

Comments

- Advertisement -