آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستان اور آئرلینڈ کے پریکٹس میچ کا نتیجہ آگیا۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز میں صرف تین دن رہ گئے ہیں، میگا ایونٹ سے قبل ٹیموں کی پریکٹس میچ سے تیاریاں جاری ہیں۔
کولمبو میں آج ہونے والا پاکستان اور آئرلینڈ کا پریکٹس میچ بارش کے سبب منسوخ کردیا گیا ہے۔
افغانستان نے پریکٹس میچ میں ویسٹ انڈیز کو باآسانی 23 رنز سے شکست دے دی ہے، افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بناسکی۔
دوسرے پریکٹس میچ میں نمیبیا نے اسکاٹ لینڈ کو 6 رنز سے شکست دی۔
نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنائے، 227 رنز کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بناسکی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


