دوحہ: پاکستان کی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ شرکت کے لئے دوحہ پہنچ گئی، یہ مقابلے 7 سے 15 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم ہینڈز کی جانب سے تیار کی گئی پاکستان کی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم اسلام آباد سے قطر روانہ ہوئی، جہاں وہ اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔
یہ مقابلے 7 اکتوبر سے 15 اکتوبر تک دوحہ میں منعقد کئے جارہے ہیں جن میں پچیس ممالک کی اٹھائیس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
مسلم ہینڈز کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیا النور کا کہنا تھا کہ فٹ بال ٹیم کے یہ کھلاڑی مسلم ہینڈز کی جانب سے ملک کے 17 شہروں میں قائم کردہ فٹبال اکیڈمیز سے ٹرائلز کے بعد چنے گئے ہیں جس کے بعد انھیں میرپور آزاد کشمیر کی مرکزی فٹبال اکیڈمی میں تربیت دی گئی ہے۔ اس کے بعد ان کو ملک بھر کی مختلف کلبوں کے ساتھ میچز کھلائے گئے ہیں تاکہ ان کی بھر پور پریکٹس ہوسکے۔
Pakistan's street child football team has reached Doha, Qatar to participate in the Children's World Cup. These competitions will be held from October 7 to October 15, 2022 at the World Cup grounds. #SCWC@StreetChildUtd @FootballPak @ImNajeebH @muzamilasif4 pic.twitter.com/T7XW6RsRPZ
— Muslim Hands Pakistan (@muslimhandspk) October 7, 2022
واضح رہے کہ مسلم ہینڈز اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے 2014 میں برازیل میں منعقدہ ورلڈ کپ اور 2015 میں ناروے کپ میں شرکت کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔