The news is by your side.

Advertisement

پاکستان کی اقوام متحدہ میں مثبت سفارت کاری نے بھارتی مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کو بھارتی غاصبانہ پالیسی کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی اقوام متحدہ میں مثبت سفارت کاری نے بھارتی مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا، سفیروں، اہم عہدیداروں کو کشمیرمیں بھارتی تسلط اورجارحیت سے آگاہ رکھا جا رہا ہے۔

پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے شعبہ قیام امن اورسیاسی امور کے سربراہ سمیت کویت ، انڈونیشیا اور جنوبی افریقا کے سفیروں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کو بھارتی غاصبانہ پالیسی کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے، بھارت نے کشمیر کے زمینی حقائق اور یو این قراردادوں کے خلاف اقدام کیا، ایسے اقدام کے خطے اور عالمی امن پر خطرناک اثرات پڑیں گے۔

جب بھی کرفیو اٹھا کشمیری عوام بھارت کونکل جانے کا ہی کہیں گے، ملیحہ لودھی

واضح رہے کہ پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ پوری ریاست میں کرفیو لگانا ثبوت ہے بھارتی اقدام غیرقانونی ہے، جب بھی کرفیو اٹھا کشمیری عوام بھارت کونکل جانے کا ہی کہیں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں