جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

گولڈ میڈل جیتنے والی اولمپئن ماہم آفتاب انتقال کرگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل تائی کوانڈو اولمپئن ماہم آفتاب انتقال کرگئیں وہ کینسر میں مبتلا تھیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل تائی کوانڈو اولمپئن ماہم آفتاب دار فانی سے کوچ کرگئیں، 26 سالہ ماہم آفتاب نے قومی و بین الاقوامی سطح پر ملکی نمائندگی کی، انہیں ’دختر وہاڑی‘ کے لقب سے پکارا جاتا تھا۔

تائی کوانڈو چیمپئن ماہم آفتاب برین ٹیومر کے مرض میں مبتلا تھیں اور گزشتہ چار ماہ سے اسپتال میں زیر علاج تھیں، وہ پاک آرمی کی جانب سے بھی تائیکوانڈو کھلتی تھیں۔

ماہم آفتاب کا تعلق پنجاب کے شہر وہاڑی سے تھا، وہ مسلسل سات سال تک قومی چیمپئن بھی رہی تھیں۔

ماہم تائیکوانڈو مقابلوں میں گولڈ میڈل لینے والی پہلی خاتون تھیں اور پاکستان کی جانب سے بھی گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی خاتون پلیئر تھیں۔

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ کمیٹی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پاکستان تائی کوانڈو کھلاڑی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ماہم کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا نام عالمی دنیا میں روشن کرنے والی ماہم کے یوں اچانک دنیا سے رخصت ہونا افسوسناک ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں