ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

پاکستان کی کشمالہ طلعت کا ورلڈ شوٹنگ چیمپئن شپ میں نیا قومی ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں جاری ورلڈ شوٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی کشمالہ طلعت نے خواتین کی 25 میٹر پسٹل کیٹیگری میں نیا قومی ریکارڈ بنادیا۔

25 میٹر ائرپسٹل کے مقابلے 2روز تک جاری رہے، جس میں کشمالہ طلعت نے پہلے روز 290 اور دوسرے روز مزید 293 پوائنٹس حاصل کرکے مجموعی طور پر 583 پوائنٹس بنائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کشمالہ طلعت نے اس سال ہونے والے نیشنل گیمز میں 582 پوائنٹس اسکور کئے تھے۔ وہ ایک پوائنٹ کی کمی کے باعث فائنل راؤنڈ تک رسائی حاصل نہیں کرسکی تھیں اور نویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

پاکستان کی کشمالہ اور بھارت کی ردھم شنگھوان کے درمیان مقابلہ 583 پوائنٹس پر برابر تھا لیکن بھارتی شوٹر کے سینٹر آف ٹارگٹ 23 شاٹس تھے اور کشمالہ کے سینٹر شاٹس 19 تھے، جس بنیاد پر بھارتی کھلاڑی نے آٹھویں پوزیشن حاصل کرلی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں