ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

کراچی میں پاکستان کی بلند ترین عمارت ’برجِ قائد‘ کی تعمیر ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کراچی میں پاکستان کی بلندترین عمارت ’برجِ قائد‘ کی تعمیرہوگی، منصوبہ ڈی ایچ اے سٹی کراچی میں تعمیر کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بلند ترین عمارت "برجِ قائد”کی تعمیر کا معاہدہ طے پا گیا، جدید طرز تعمیرکا حامل “برجِ قائد” تقریباً چھے ایکڑ پر تعمیر ہوگا، جس کی تکمیل کے لیے چھے سال کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ڈی ایچ اے سٹی کراچی اوراے بی ایس ڈیولپرزکےدرمیان بیاسی منزلہ “برجِ قائد” کی تعمیر کاباضابطہ معاہدہ طے پایا، نو سو اکتالیس فٹ بلند "برجِ قائد” پاکستان کی بلند ترین عمارت ہوگی، منصوبہ ڈی ایچ اے سٹی کراچی میں تعمیر کیا جائے گا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی اورمتعلقہ اداروں نے این اوسی جاری کردیا۔اے بی ایس ڈیولپرزبین الاقوامی ماہرین اورکنسلٹنٹس کی نگرانی میں منصوبے پرکام کرے گا۔

"برجِ قائد”کی تعمیر سے کراچی میں جدید انفرااسٹرکچر، سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوگا اور پاکستان میں جدید ہائی رائز ڈیولپمنٹ کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں