تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...
Array

دنیا کے دوسرے طویل القامت شخص نصیر سومرو کی حالت تشویشناک، اسپتال داخل

کراچی: دنیا کے دوسرے طویل القامت شخص پاکستان کے نصیر سومرو کی حالت تشویشناک ہوگئی، اسپتال داخل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے دوسرے طویل القامت شخص نصیر سومرو کراچی کے نجی اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہیں اور انہیں سانس کی تکلیف کی وجہ سے وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نصیر سومرو کے لیے آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔

نصیر سومرو کا تعلق شکارپور سے ہے جبکہ وہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) میں شعبہ ٹریفک کے ملازم ہیں۔

علاوہ ازیں پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نصیر سومرو کو گلستان جوہر کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ پی آئی اے کی جانب سے علاج معالجے کی تمام سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

نصیر سومرو کے اہل خانہ اور ترجمان پی آئی اے نے قوم سے اپیل کی ہے کہ نصیر سومرو کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

دوسری جانب سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نصیر سومرو کی صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ’کچھ لوگ زندگی سے بہت بڑھ کر ہوتے ہیں۔‘

Comments

- Advertisement -