پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلا دیش میں ردوبدل کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلا دیش میں ردوبدل کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، پاکستان کو مارچ اپریل میں بنگلادیش کا دورہ کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق 2 ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، دورے میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی شامل ہیں۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے 26 مارچ سے 3 مئی تک پی ایس ایل کا اعلان کیا ہے، سیریز ری شیڈول ہو گی، دونوں بورڈز کے درمیان اس حوالے سے بات چیت جاری ہے، میچز کی تعداد میں کمی نہیں ہو گی، ونڈو کی تلاش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق جلد مناسب ونڈو کا اعلان کر دیا جائے گا، وائٹ بال سیریز میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کے شیڈول میں رد و بدل کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان بھی کردیا ہے۔

محسن نقوی نے نیویارک میں روڈشو کے دوران پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تاریخی 11 واں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کیا ہے جس اگلے سال 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا۔

محسن نقوی نے پی ایس ایل روڈ شو میں پینل ڈسکشن کے دوران تاریخ کا اعلان کیا جس میں چھ موجودہ قومی کرکٹرز شان مسعود، سلمان علی آغا، صائم ایوب، سعود شکیل، فہیم اشرف اور ابرار احمد کے علاوہ لیجنڈز وسیم اکرم اور رمیز رضا نے شرکت کی۔

’انٹرنیشنل میچوں میں کامیابی کی بڑی وجہ پی ایس ایل ہے‘

چیئرمین نے بتایا کہ اس سال پی ایس ایل کے میچ فیصل آباد میں بھی کھیلیجائیں گے جب کہ پی ایس ایل کا اگلا روڈ شو پاکستان میں بیس دسمبر کو ہو گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں