جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

یورپی یونین کے جی ایس پی پلس معاہدے سے تجارت کو فائدہ ہوا،وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یورپی یونین کےجی ایس پی پلس معاہدے سے تجارت کو فائدہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ یورپی یونین کے جی ایس پی پلس معاہدے سے پاکستان کی تجارت مستفید ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس معاہدے میں شامل انسانی حقوق کے 6 کنونشنز سمیت ان تمام 27 بین الاقوامی کونشنز کا پاکستان حصہ ہے، یہ معاہدے ہمارے لیے سودمند ہیں۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ہم نے وراثت میں خواتین کے حق پر قانون بنایا،چائلڈ لیبر کے خلاف قانون بنانے کے لیے پرعزم ہیں، خواجہ سراؤں ،صحافیوں سے متعلق قانونی خلا بھی پر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بلین ٹری سونامی اور ماحول دوست اقدامات کو یورپی یونین نے سراہا ہے،ہماری معیشت کو جی ایس پی پلس سے فائدہ ہوگا،ہم اپنےلوگوں کے فائدے کے لیے انسانی حقوق پر کاربند رہیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں