اسلام آباد: دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے ویزہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ترجمان دفترخارجہ نے کشمیریوں سےمتعلق ویزہ پالیسی کی خبروں پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکےعوام کے لیے ویزہ پالیسی تبدیل کرنے کے حوالے سے نشر ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، یہ من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔
عائشہ فاروق کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہائی کمیشن حکومتی پالیسی کےمطابق ویزہ کے عمل کو جاری رکھےہوئے ہے اور تمام درخواست گزاروں کو ویزہ جاری کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حوصلوں کو پست کرنے اور اُن کی پاکستان سے محبت کو کم کرنے کے لیے بھارتی میڈیا نے بے بنیاد اور من گھڑت خبریں نشر کی تھیں جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کے حوالے سے ویزہ پالیسی تبدیل کردی۔
Press release by @ForeignOfficePk
Media reports about change in Pakistan’s visa policy for residents of IoJ&K are incorrect pic.twitter.com/Uh0RNLZbmW
— Spokesperson, Ministry of Foreign Affairs Pakistan (@ForeignOfficePk) December 22, 2019
واضح رہے کہ بھارت نے رواں سال پانچ اگست کو بھارت کی خصوصی حیثیت کو ختم کرتے ہوئے اسے باقاعدہ طور پر اپنا حصہ بنانے کی گھناؤنی سازش کی، کئی روز گزر جانے کے باوجود کشمیریوں نے مودی سرکار کے فیصلے کو نہ مانا جس کی وجہ سے وہاں 140 روز سے مسلسل کرفیو نافذ ہے۔