ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

ایوان میں قانون سازی کی حمایت ! پیپلزپارٹی نے حکومت کے سامنے شرط رکھ دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے وفاقی حکومت کی جانب سے قانون سازی کے معاملے پر اعتماد میں نہ لینے پر ناراضی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کی جانب سے ایوان میں لائی جانے والی قانون سازی کی حمایت کو مشاورت سے مشروط کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، پیپلزپارٹی کو حکومت کے قانون سازی پر اعتماد میں نہ لینے پر تحفظات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی حکومت سے مطالبہ کرے گی کہ مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے اور مجوزہ قانون سازی پر پیشگی بریفنگ دی جائے۔

پارٹی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ مشاورت کے بغیر قانون سازی کی صورت میں حکومت کا ساتھ نہیں دیا جائے گا۔

پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون سازی ایوان میں پیش کرنے سے قبل حکومتی سطح پر مشاورت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا جائے گا، اس ضمن میں حکومت سے اسپیشل اکنامک زونز آرڈیننس پر بھی باقاعدہ مشاورت کی درخواست کی جائے گی۔

ذرائع نے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت کو اسپیشل اکنامک زونز آرڈیننس سمیت دیگر قانون سازی پر اپنی تجاویز فراہم کرے گی۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بڑے پیمانے پر قانون سازی کی اطلاعات ہیں، جس پر پارٹی حکومت سے تفصیلی بریفنگ کا مطالبہ کرے گی۔

+ posts

جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں