تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

ساتویں جماعت کا طالب علم دکاندار کے مبینہ تشدد سے جاں بحق

پنجاب کے شہر پاکپتن میں ساتویں جماعت کا طالب علم دکاندارکے مبینہ تشدد سے جان کی بازی ہار گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق  تیرہ سال کا  تجمل اسکول سے واپسی پر بیوہ ماں کی ہدایت پر کپ خریدنے ہفتہ وار بازارگیا تھا، دکاندار نے پیسوں کی تکرار پر بچے پر ڈنڈے برسادیے جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں کمسن گھریلو ملازمہ کو مالکن اور اہلخانہ کے دیگر افراد نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر بچی کو بازیاب کروالیا ہے۔

کمسن ملازمہ پر مالکن اور دیگر اہلخانہ کا مبینہ تشدد

ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس نے بااثر شخص کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے جبکہ بچی کے جسم پر متعدد تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کے بعد مزید تفصیلات سامنے آسکیں گی۔

Comments

- Advertisement -