تازہ ترین

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

نئے قرض کیلئے مذاکرات، آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

واشنگٹن : آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا...

پاکپتن: نوجوان کو منی طیارہ بنانا مہنگا پڑ گیا، پولیس نے حراست میں لے لیا

پاکپتن: پنجاب کے ضلع پاکپتن میں نوجوان محنت کش کو منی طیارہ بنانا مہنگا پڑ گیا، پولیس نے محنت کش کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے علاقے تھانہ رنگشاہ پولیس نے منی طیارہ بنانے والے نوجوان فیاض کو گرفتار کرکے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے عدالت میں پیش کردیا۔

نوجوان فیاض کا کہنا ہے کہ جہاز بنانے کے لیے ایک ایکڑ زمین بیچ دی تھی، طیارہ بنانے پر داد دینے کے بجائے ہتھکڑیاں لگادی گئیں حکومت نوٹس لے۔

فیاض کی گرفتاری پر والدہ نے وزیراعظم سے رہائی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس کے چھوٹے بچے پریشان ہیں، بیٹے کو رہا کیا جائے۔

مزید پڑھیں: پشاور کے نوجوان کا شان دار کارنامہ، بجلی سے چلنے والی موٹر سائیکل بنالی

نوجوان کے خلاف درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ طیارہ بغیر پرمٹ کے بنایا گیا جبکہ اس سلسلے میں حکومتی اجازت نامہ بھی نہیں ہے، نوجوان نے جہاز پر کرتب بھی دکھائے پولیس پہنچی تو جہاز لینڈ کررہا تھا۔

پاکپتن کی عدالت نے جہاز بنانے والے نوجوان کو تین ہزار روپے جرمانہ کرکے چھوڑنے کا حکم جاری کردیا، تھانہ رنگشاہ پولیس نے نوجوان فیاض کو ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں پشاور کے نوجوان نے بجلی سے چلنے والی موٹر سائیکل متعارف کرائی تھی۔

انجینئر شہر یار خان کا کہنا تھا کہ بائیک بنانے کا مقصد ماحول کو آلودگی سے بچانا ہے، یہ موٹر بائیک تین گھنٹے میں مکمل چارج ہو کر 102 کلو میٹر سفر طے کرتی ہے۔

Comments

- Advertisement -