(3 جون 2026): پاکپتن کے ایک گاؤں میں ملک شیک پینے سے پانچ بچوں سمیت سات افراد کی حالت خراب ہوگئی جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اسپتال ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سات افراد کی ملک شیک پینے سے طبیعت بگڑ گئی، متاثرین میں پانچ بچے اور دو کواتین شامل ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ملک شیک میں استعمال ہونے والے دودھ میں کوئی زہریلی چیز گر گئی تھی، واقعہ گاؤں 10 کے بی میں پیش آیا، متاثرین کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں جوس پینے سے 3 افراد کی موت، حقیقت سامنے آگئی
واضح رہے کہ 6 مئی 2026) کو سندھ کے علاقے میہڑ میں چائے پینے سے ایک ہی گھر کے 16 افراد کی حالت غیر ہوگئی تھی اور انہیں بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
پولیس حکام نے بتایا تھا کہ چائے پینے سے 16 افراد کی حالت بگڑی، متاثرین کو اسپتال منتقل کر کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ادھر، ڈاکٹرز نے بتایا تھا کہ واقعہ زہریلے دودھ یا چائے کے باعث فوڈ پوائزننگ کا نتیجہ لگتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرین میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، دو خواتین کی حالت تشویشناک ہے جنہیں علاج کیلیے نجی اسپتال ریفر کیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


