پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

پاکپتن میں بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

(5 دسمبر 2025): پاکپتن میں زمین کے تنازعہ پر بھائی نے ساتھی کے ہمراہ حملہ کرکے بھائی کو قتل کردیا تاہم مرکزی ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

پاکپتن تھانہ کلیانہ کے گاؤں کنڈ کانجواں کے رہائشی مختار کا اپنے بھائی کے ساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔ زمین کے تنازعہ پر اسلم نے ساتھی کی مدد سے فائرنگ کرکے مختار کو قتل کردیا۔

اس واقعے کا تھانہ کلیانہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم اسلم کے ساتھی علی احمد کو گرفتار کرلیا، اس سے قبل نومبر میں بھی پاکپتن ایک لرزہ خیز قتل کا واقعہ پیش آیا تھا۔

قتل کی لرزہ خیز واردات، خاتون نے بھائی کے قتل کے شبہ میں بھتیجی کو ذبح کردیا

پاکپتن میں بھائی کی قتل کے شعبہ میں خاتون نے آشناء کے ساتھ ملکر بھتیجی کو گلہ کاٹ کر قتل کر کے لاش دو حصوں کاٹ کر بوری میں ڈال کر پھینک دی تھی، پولیس ملزمہ کو گرفتار کیا تو اس نے اعتراف جرم کرلیا۔

تھانہ قبولہ کے علاقے سے راشدہ نے اپنے آشناء عالم شیر کے ساتھ ملکر بھائی ندیم کے قتل کے شعبہ میں اپنی بھابھی خدیجہ الکبری اسکی بیٹی کو اغوا کرلیا، ملزمہ نے اپنی سوتیلی بھتیجی اقصی کو ساتھی کے ساتھ ملکر گلہ کاٹ کر قتل کرکے چھریوں سے جسم کے دوٹکرے کردیئے۔

ملزمہ راشدہ نے ساتھی کی مدد سے مقتولہ کی لاش کو بوریوں ڈال کر کھیت میں پھینک دیا، تھانہ قبولہ کی پولیس نے مقتولہ اقصی بی بی کے ماموں جعفر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں