اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

کھیت میں کام کرنے والی 9 خواتین آسمانی بجلی گرنے سے جھلس گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکپتن (17 فروری 2026): تحصیل عارف والا میں کھیت میں کام کرنے والی 9 خواتین آسمانی بجلی گرنے سے جھلس گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تحصیل عارف والا کے ایک گاؤں میں پیش آیا، آسمانی بجلی گرنے کے وقت خواتین کھیت میں کام کر رہی تھیں، زیادہ جھلسنے والی 6 خواتین کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: آسمانی بجلی گرنے سے ماں، بیٹی جاں بحق

23 جنوری کو باغ آزاد کشمیر مین بھی اسی طرح کا افسوسناک حادثہ پیش آیا تھا جہاں آسمانی بجلی گرنے سے ایک گھر میں رکھا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا تاہم مکین محفوظ رہے تھے۔

اس سے قبل اگست 2025 میں باجوڑ کی تحصیل سلار زئی کے گاؤں جبراڑی میں آسمانی بجلی گرنے سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے 7 گھر گر گئے تھے جس میں 18 افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں