قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ جب شاہین اور نسیم آئے تو یہی پلان تھا دو، دو رنز لوں اور درمیان میں کوئی باؤنڈری ملے تو وہ بھی لگائیں۔
پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی، پاکستان نے افغانستان کی جانب سے دیا جانے والا 301 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا۔
نسیم شاہ نے 5 گیندوں پر 10 رنز بنا کر قومی ٹیم کو کامیابی دلوائی، شاداب خان نے بھی 35 گیندوں پر 48 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
4️⃣8️⃣ runs
3️⃣5️⃣ balls
3️⃣ fours
1️⃣ six🌟 Player of the match @76Shadabkhan 🌟#AFGvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/1JK4Dbt12V
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 24, 2023
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ ’جب آپ سینئر کھلاڑی ہوتے ہیں تو ایسی صورتحال سے اکثر گزرتے ہیں، کبھی ہم ناکام ہوجاتے ہیں کبھی کامیاب ہوتے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ آج میرا دن تھا، ان کے پاس ورلڈ کلاس اسپنر ہیں، میں ان کے اوور گزار رہا تھا اور فاسٹ بولر کے خلاف تیز کھیلنے کی کوشش کررہا تھا۔‘
AfghanAtalan fought their heart out but didn't held their nerves as @TheRealPCB win the game by 1 wicket to take an unassailable 2-0 lead in the series.
Watch the last moments of the game here 👇https://t.co/JW6pGQN1IW
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) August 24, 2023
شاداب خان نے کہا کہ یہاں باؤنڈری بڑی ہے تو دو رنز لینا آسان ہے، یہ پلان تھا کہ دو، دو رنز لوں اور موقع ملے تو باؤنڈری بھی لگاؤں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔