بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پاک آسٹریلیا ٹیموں کا ‘شین وارن ‘ کو خراج عقیدت، (ویڈیو دیکھیں)

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے آغاز سے قبل پاکستان اور آسٹریلیا نے گزشتہ روز انتقال کرنے والے لیجنڈ لیگ اسپنر شین وارن کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں نے پشاور دھماکے اور لیجنڈ آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر شین وارن کو خراج عقیدت پیش کیا اور پشاور دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لیے دعا کی۔

دونوں ٹیمیں شین وارن کی یاد میں بازوپر سیاہ پٹیاں باندھ کر کھیل رہی ہے، یہ مسلسل دوسرا روز ہے جب آسٹریلوی ٹیم بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کھیل رہی ہیں، گذشتہ روز آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر راڈنی مارش 74 برس کی عمر میں چل بسے تھے۔

آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر شین وارن گزشتہ روز تھائی لینڈ میں دل کا دورہ پڑنے سے 52 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے جبکہ پشاور میں بھی قصہ خوانی بازار میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 57 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں ٹیموں کی جانب سے شین وارن کو پیش کئے گئے خراج عقیدت کی ویڈیو جاری کردی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں