منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

پاک بھارت میچ، ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت کتنا ٹارگٹ ملے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 267 رنز کا ہدف دیا ہے۔

بھارت کی اننگز ختم ہوتے ہی بارش شروع ہوگئی جس کا سلسلہ تاحال جاری ہے، گراؤنڈ کو کوورز سے ڈھک دیا گیا ہے اور دوسری اننگز تاخیر کا شکار ہے۔

بارش رکنے کے بعد اگر میچ شروع ہوتا ہے تو پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ٹارگٹ ملے گا۔

کرکٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر میچ دوبارہ شروع ہوتا ہے تو پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 36 اوورز میں 226 رنز کا ٹارگٹ ملے گا۔

اگر 20 اوورز کا میچ ممکن ہوتا ہے تو پاکستان کو 155 رنز کا ٹارگٹ ملے گا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لے 267 رنز کا ہدف دے دیا۔

ہاردک پانڈیا نے 87 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، ایشان کشن 82 رنز بنا کر حارث رؤف کو نشانہ بنے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حارث رؤف نے تین اور نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں