جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

’کتنے آدمی تھے‘ شعیب اختر نے ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ کے اہم معرکے میں پاکستان کے خلاف بھارت کی چار وکٹیں 66 رنز پر گر گئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ویڈیو شیئر کرکے لکھا ہے کہ ’کتنے آدمی تھے۔‘

ویڈیو میں شعیب اختر نے کہا کہ ’کتنے لوگ تھے بھائی تین، تین میں دو تو شاہین شاہ کھا گیا، ویلڈن، شاہین اور حارث، پریشر برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔

شعیب اخترنے لکھا کہ یہ پاکستان کی بولنگ اور بھارتی بیٹنگ کا مقابلہ ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے 26 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنالیے ہیں، ایشان کشن 48، پانڈیا 32 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل روہت شرما 11، شبھمن گل 10، ویرات کوہلی 4 اور شریاس ایئر 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں