ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں دو ریکارڈ بنا دیے۔
پالی کیلے میں بارش کے باعث پاک بھارت میچ بے نتیجہ ختم کردیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے، پاکستان نے سپر فور کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 267 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن بارش کے باعث دوسری اننگز کا کھیل شروع نہ ہوسکا۔
تاہم میچ میں پاکستان نے دو ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں۔
شاہین آفریدی وہ پہلے بولر ہیں جنہوں نے ون ڈے کرکٹ میں ویرات کوہلی اور روہت شرما کو بولڈ کیا ہے۔
دوسرے ریکارڈ میں پاکستان وہ پہلی ٹیم ہے جس کے فاسٹ بولرز نے ایشیا کپ میں تمام دس وکٹیں حاصل کی ہیں۔