تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بابر اعظم نے شاداب اور نواز کو جلدی بھیجنے کی وجہ بتادی

قومی ٹیم نے سہ فریقی سیریز میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی اور میزبان نیوزی لینڈ کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا تھا جو قومی ٹیم نے 18.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کپتان بابر اعظم کو 53 گیندوں پر 79 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

نائب کپتان شاداب خان نے بھی چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان کا بھرپور ساتھ دیا اور 22 گیندوں پر 34 رنز کی اننگز کھیلی ان کی اننگ میں 2 چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔

قومی بولرز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 147 رنز تک محدود رکھا، حارث رؤف نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد وسیم جونیئر اور محمد نواز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بولرز نے ابتدائی چھ اوورز اور آخر میں بہترین بولنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا پلان تھا کہ ہم نے شاداب اور نواز کو استعمال کرنا ہے اور انہیں اوپر کے نمبرز پر بھیجنا ہے کیونکہ ہمیں ان کی صلاحیتوں کا پتا ہے اور جس طرح یہ مخالف بولرز پر پریشر ڈالتے ہیں وہ ہمارے لیے بہت اہم ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میچ میں  شاداب کی بیٹنگ نہیں آتی تو کیونکہ نہ اسے اوپر بھیج کر دیکھا جائے اور اس نے اپنی اچھی اننگز کھیلی  جو پارٹنرشپ لگی وہ بہت عمدہ تھی اور جس طرح شاداب نے بولرز پر اٹیک کیا تو گیم کا مومینٹم ہمارے ہاتھ میں آیا۔

دوسری جانب نائب کپتان شاداب خان نے کہا کہ اوپر کے نمبر پر کھیلنا چاہتا تھا آج موقع ملا تو اس کا پورا فائدہ اٹھایا۔

شاداب خان کپتان کا کہنا تھا ایک پروفیشنل کرکٹر کی حیثیت سے آپ ہی چاہتے ہیں کہ آپ کی ذمہ داری بڑھے، آپ وہ کھلاڑی بنیں جس پر ساری ٹیم اور ساری قوم انحصار کر رہی ہو تو اس قسم کے پریشر کو لے کر کافی خوشی ہوتی ہے میں بولنگ اور بیٹنگ کے ساتھ فیلڈنگ میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -